4 جنوری 2012 - 20:30

امريکا ميں وائٹ ہاؤس کے حکام مختلف حربوں سے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کو کچلنا چاہتے ہيں -

ابنا: سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف امريکي عوام کي قبضہ کرو تحريک، واشنگٹن ميں نئے مرحلے ميں داخل ہوگئي ہے -

رپورٹ کے مطابق سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے واشنگٹن کي عدالت سے درخواست کي ہے کہ پوليس کو ان کے کيمپ اور خيمے ہٹانے سے روکا جائے -

واشنگٹن ميں سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے کافي عرصے سے وائٹ ہاؤس کے نزديک خيموں کا ايک شہر قائم کررکھا ہے -

واشنگٹن کي پوليس ان خيموں کو ہٹا کے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجي تحريک کو ختم کرنا چاہتي ہے - رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کي عدالت اکتيس جنوري تک سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين کي درخواست پر فيصلہ صادر کرے گي
........

/169